وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

شائع 23 اپريل 2020 04:42pm

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا۔داخلی و خارجی محاذوں پر درپیش چیلینجز کے ساتھ کورونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان کےمطابق وزیراعظم عمران خان نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا  جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزراء اور مشیران بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کو داخلی و خارجی محاذوں پر درپیش چیلینجز کے ساتھ کورونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

انہوں نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو بھی سراہا۔